مردان پولیس کی کامیاب کاروائیاں،اندھے قتل کا ڈراپ سین اپنے ہی بھائی کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار جبکہ ٹریلے کے ذریعے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام۔

0
201

:مردان پولیس 
تفصیلات کے مطابق شیخ ملتون پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو آلہ قتل پستول 30 بورسمیت گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ اقبال شاہ ولد راحت شاہ سکنہ مانکی وال غلہ ڈھیر نے اپنے بھتیجے مقتول سلمان ولد مکرم شاہ ساکن غلہ ڈھیر کی قتل کی رپورٹ تھانہ شیخ ملتون میں درج کرائی تھی جس پر ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل جہانزادہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عاشق حسین، انسپکٹر اکبر خان اور سب انسپکٹر سلطان بہادر پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے اندھے قتل کو ٹریس کر کے مقتول کے حقیقی بھائی ملزم ساجد تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا جس نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرکے دوسرے شریک جرم ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جبکہ دوسری کاروائی کے دوران خفیہ اطلاع موصول ہونے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے والا ٹریلہ نمبری JLT-3093 کو قابو کر کے ملزم ڈرائیور اکرام اللہ ولد حکیم اللہ سکنہ محلہ زر باغ پبی ضلع نوشہرہ کو گرفتار کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here