مردان پولیس کی کامیاب کاروائی ،چورہ شدہ گاڑیاں ٹمپر کرنے والے بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 07 ارکان گرفتار، چار مال مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد۔

0
132

   :مردان پولیس

تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ اور نگزیب ولد مرتضی ساکن بوچھے کلے نے تھانہ صدر میں اپنے موٹر کار نمبری LXY-1999 کی چوری ہونے کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی علی بن طارق کی قیادت میں موٹر کار ک برآمدگی و ملزمان کی گرفتاری کیلئے عالمگیر خان ایس ایچ او، اے ایس آئی مدثر خان اور اے ایس آئی طاہر احمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے ملزمان محمد نعیم ولد محمد رازق، شاہ زمان ولد گل اکبر ساکنان کسکورونہ ، بختیار ولد تاج میر ، اختر علی ولد شاہ بر ساکنان پار ہوتی ، وحدت علی ولد عبد الخطاب ساکن دھوبیان صوابی ، محمد اسرار ولد شیر افضل ساکن بائی پاس روڈ مردان ، نیاز محمد عرف نازو ولد انور خان ساکن توت کلے تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر چوری شدہ موٹر کار LXY-1999، موٹر کار XLIنمبری MNA-6686، موٹر کار 2D نمبری HK-067 اور موٹر کار 2D نمبری LXH-8776 برآمد کئے گئے ،گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن انکشاف کیا کہ چوری کے گاڑیوں کو ٹمپر کر کے جعلی کاغذات بنا کر مختلف جگہوں پر فروخت کرتے تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here