وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے واقعہ کی سخت مذمت ۔

0
125

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازش ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کراچی پولیس اور رینجز نے حملے کو ناکام بنانے کیلئے غیرمعمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔انھوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا پوری قوم کراچی حملے کے شہداءاور ان کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی کوایسے واقعات کمزورنہیں کرسکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here