Prime Minister Pakistan Imran Khan Saudi Arabia meets to Shah Salman bin Abdulaziz

0
77

Prime Minister Imran Khan held a meeting with Saudi King Salman bin Abdulaziz in Riyadh where they exchanged views on bilateral relations, regional & global political situation. Matters pertaining to mutual interest, trade, investment & economic ties also came under discussion.

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
. انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت۔

*سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اور مزدوروں سے متعلقہ مسائل پر بھی بات چیت ۔ سعودی فرما نروا شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کےحل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت*
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

……………………………………………………………………………………………………………….

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان, سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی, وزیر توانائی و معدنی وسائل انجینئر خالد الفالح سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چئیرمین احمد الخطیب اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ. یاسر الرمیان کی ملاقات*.
وزیرِ اعظم عمران خان نےملک میں انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔

ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے “ون ونڈو” آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ کاروباری طبقے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔

سعودی وزراء نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی

سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ

سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے. جس دوران طے شدہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Prime Minister Pakistan Imran Khan Saudi Arabia meets to Shah Salman bin Abdulaziz

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here